• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت قوانین بھی سری لنکا میں کرکٹ کرپشن نہیں روک سکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا میں بھی کرکٹ کرپشن کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تین سابق کھلاڑیوں کی خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، آئی سی سی کی جانب سے ان پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے ملک میں میچ فکسنگ پر سخت جرمانے متعارف کروائے ہیں، سری لنکا میں کھیلوں کے مقابلوں پر سٹے بازی غیر قانونی ہے تاہم نئے قوانین کے مطابق سری لنکا کے باشندوں پر بیرون ملک بھی سٹے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر کھیل کے اس بارے میں بیان کے بعد سری لنکن کرکٹ حکام نے وضاحت کی تھی کہ مذکورہ تینوں سابق کھلاڑی ہیں۔ نئے قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں دس سال قید ہو سکتی ہے جب کہ میچ فکسنگ پر پانچ لاکھ 55 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین