• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پارٹی فیصلہ کرے گی، یوسف گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ امریکی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے پارٹی فیصلہ کرے گی۔

یوسف رضاگیلانی نے جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون نے محترمہ بے نظیر پر بہت نازیبا الزامات لگائے ہیں، محترمہ بےنظیر بھٹو عالمی لیڈر اور باعزت سیاستدان تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سنتھیا نے نومبر میں میری علالت کے دوران علی حیدر سے میری خیریت کا پوچھا۔

یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ جس وقت دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری تھی ایسے وقت کیا ایسی حرکت ہوسکتی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی خاتون کے ایسےگھٹیا الزام پر پارٹی میں شدید ردعمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگائے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی خاتون نے کہا کہ 2011 میں جب رحمان ملک وزیرداخلہ تھے انہوں نے زیادتی کی، سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام لگادیا۔

تازہ ترین