• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں اب بھی غیر ملکی جنگجو موجود ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک (جنگ نیوز )اقوام متحدہ کی رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنگ میں شکست اور تنہا کیے جانے سے افغانستان میں داعش کے عسکریت پسندوں کی طاقت کم ہوکر 200 کے قریب جنگجوؤں پر مشتمل تنظیم میں تبدیل ہوگئی ہے۔داعش خراساں کے ایک دہائی قبل افغانستان میں داخل ہونے کے بعد سے ملک کا مشرقی صوبہ ننگرہار اس تنظیم کا مرکزی گڑھ رہا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ’ستمبر سے نومبر 2019 تک ننگرہار میں 7 اضلاع میں پھیلے داعش کے سرگرم کارکنوں کی تعداد ایک ہزار 750 اور 22 اضلاع میں کونسل کی قیادت سے کم ہوکر 200 جنگجوؤں کے قریب ہوگئی ہے۔

تازہ ترین