• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی بیرونی فنانسنگ ضروریات 29ارب ڈالرز سےبڑھنے کا امکان

اسلام آباد (مہتاب حیدر ) آئندہ بجٹ میں قرضوں سے ماورا ڈالر ترسیلات میں کمی کے پیش نظر پاکستان کی مجموعی بیرونی فنانسنگ رخصت ہو نے والے مالی سال میں آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق 25ارب ڈالرز سے بڑھکر 29ارب30 کروڑ ڈالرز ہو جا نے کا امکان ہے ۔بجٹ ساز کورونا وائرس پھوٹ پڑنے اور اس کے ملک میں تسلسل سے فکر مند ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں قرضوں سے آئندہ مالی سال میں ماورا ڈالرز کی کی ترسیلات ،برآمدات سے آمدن اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہو جائے گی ۔اس طرح پاکستان کو بیرونی کھاتے میں مالی خلا کو پورا کر نے کے لئے غیرملکی قرضوں پر انحصار کرنا پڑے گا بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ملکی اقتصادیات کے لئے نیک شگون ہے لیکن اگر یہ قیمتیں پھر سے بڑھ گئیں تو تجارتی توازن مزید بڑھ جائے گا ۔
تازہ ترین