• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالوں، جلد کی خوبصورتی کیلئے ایلوویرا جیل کے 5 استعمال

ایلوویرا جیل ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایلوویرا جیل جِلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے نہایت مفید پودا ہے۔

صدیوں سے خوبصورتی کے لیے استعمال کیے جانے والے ایلوویرا کو کرشماتی پودا قرار دیا جاتا ہے، وٹامن سی ، اے ، ای ، بی 12 اور متعدد منرلز سے بھر پور ایلوویرا جیل حاصل کرنے کے لیے اسے تازہ توڑ کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ہیں جبکہ مارکیٹس میں کاسمیٹک کی صورت میں بھی ایلوویرا جیل دستیاب ہوتا ہے۔

ایلوویرا جیل کا استعمال بالوں اور جلد کی خوبصورتی بڑھانے میں کتنا معاون ہے یہ جان کر آپ اس کا پودا اپنے گھر میں ہی لگانے پر مجبور ہو جائیں گے، ایلوویرا جیل استعمال کرنے کے 5 طریقے ذیل درج ہیں :

اسکن کو ڈیہائڈریشن ، جھریوں اور خشکی سے بچاتا ہے

ایلوویرا جیل میں امینو ایسڈ پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے جلد قدرتی طور پر موسچرائز رہتی ہے اور جھریاں بننے کا عمل کمزور ہو جاتا ہے، ایلوویرا کا پودا قدرتی طور پر خشک ماحول میں بھی پڑوان چڑھ سکتا ہے، ایلوویرا کے پتے اوپر سے سخت جبکہ ان کے اندر جیل کی صورت میں پانی بھرا ہوا ہوتا ہے، پودے میں موجود امینو ایسڈ اور کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس مل کر جلد کے لیے ایک مفید ہائیڈریٹنگ ایجنٹ بناتے ہیں جس کے سبب ایلوویرا کے ا ستعمال جلد ہائیڈریٹڈ رہتی ہے ۔

وٹامن سی، ای اور بیٹا کیروٹین کی موجودگی سے جلد کے خلیے صحت مند ہوتے ہیں اور چہرے کی جلد سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے ، ایلوویرا بغیر کسی چکناہٹ کے اسکن کو موسچرائز بھی رکھتا ہے ۔

ایلوویرا زخم کو جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے

ایلوویرا کے استعمال سے زخم جلدی بھرتا ہے جبکہ اس کا استعمال جلد پر گہرے نشانات بھی نہیں پڑنے دیتا، جلد کے جلنے کی صورت میں بھی بار بار ایلوویرا جیل لگایا جائے تو زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

ایلوویرا کا استعمال جلد میں ’کلاجین ‘ کی مقدار بڑھاتا ہو جس کے سبب متاثر جلد کو جلد نئے خلیے بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بال جھڑنے سے بچاتا ہے

بالوں کا جھڑنا آج کل ہر دوسرے فرد کا مسئلہ ہے، جھڑتے بالوں کو روکنے کے لیے ایلوویرا کا استعمال نہایت مفید ہے، ایلوایرا میں موجود ’پروٹیو لائیٹک انزائمز‘ متاثرہ بالوں کے خلیوں کی مرمت کرنے میں مدد دیتا ہے اور بال ٹوٹنے یا گرنے کے بجائے صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ایلوویرا بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر بھی ہے۔

ایلوویرا کے استعمال سے سر کی جلد سے خارش، خشکی کا بھی خا تمہ ہوتا ہے، ڈائے کیے ہوئے بالوں کے لیے ایلوویرا کا جیل ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے بالوں کی قدری چمک اور مرجھائے ہوئے روکھے بالوں میں جان آ جاتی ہے ۔

دانتوں کو ’ پلاق اور کیویٹیز ‘ سے بچاتا ہے

ایلوایرا جیل میں دانتوں کے متعدد مسائل کا بھی حل ہے ، ایلوویرا جیل کے استعمال سے دانتوں سے خون رِسنے، سوجن ، پلاق اور کیویٹیز کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے ، ایلوویرا جیل سے برش کرنے کے نتیجے میں دانتوں کو کیڑا لگنے سے بھی بچایا جا سکتا ہے ۔

ایلوویرا قدرتی ’سَن اسکرین‘ ہے

ایلوویرا کے استعمال سے سورج کی شعاؤں سے بچا جا سکتا ہے، گھر سے باہر نکلنے سے پہلے اگر ایلوویرا جیل لگا کر میک کر لیا جائے تو ’سَن بلاک‘ یا ’ سَن اسکرین ‘ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، ایلوویرا جیل کا استعمال الٹرا وائلٹ ریز (یو وی ریز) سے بچاتا ہے۔

ایلوویرا جیل میک اپ سیٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے چہرے پر چکناہٹ بھی نہیں آتی اور نہ ہی اس کی کوئی بو ہے ۔

تازہ ترین