صدر مملکت آصف علی زرداری سے فرانس اور سعودی عرب کے نامزد سفیروں نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دونوں سفیروں کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 27 اکتوبر کے الیکشن سے قبل ایران پر پیشگی حملے کی تردید کردی۔
ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شیشہ کیفے کے خلاف کارروائیوں کا حکم دے دیا، سیکٹر ای الیوان میں 4 شیشہ کیفے سیل کردیے گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک سے ملاقات ہوئی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مراد سعید یا کسی نے مداخلت کی، سوال یہ نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ مذاکرات کی میز سے کون اور کیوں اٹھا؟
بھارت کی ایک مقامی عدالت نے گزشتہ سال مرچنٹ نیوی کے افسر کے قتل کے کیس میں ان کی اہلیہ مسکان رستوگی اور اس کے عاشق ساحل شکلا کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اب خیبر پختونخوا سے چوریوں اور نکمے پن کا خاتمہ ہوا ہے، اب کےپی میں بھی دہشتگردی ختم ہوگی، ترقی کا دور شروع ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں پولیس نے تفتیش آگے بڑھانے کے لیے مقدمے کی بند ایف آئی آر دوبارہ کھول دی تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ مذاکرات اس لیے سبوتاژ ہوئے کہ ایک شخص افغانستان سے ڈکٹیشن دے رہا تھا۔
سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ ایک مجرم کی تصویر کیسے ایوان میں یہ لگا سکتے ہیں، جس پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے جواب دیا کہ آپ ہمارے دل سے کیسے نکالیں گے۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں فیصلہ سنایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بھی یہی چاہتی ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم ایمرجنسی پر بحث جاری رکھیں گے، یہ آئینی ضرورت ہے، ہم نے ایمرجنسی نفاذ قرارداد کی کاپی ممبران کے ٹیبل پر رکھ دی ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ایک روزہ ٹرائی سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو حفاظتی تحویل میں لینے کی واقعے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔