• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا سے 2 ہزار اموات


پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 63 ہزار 476 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 465 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 37 ہزار 90 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 683 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 36 ہزار 364 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 634 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 1 ہو چکی ہے جبکہ اموات 561 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 221 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا، بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہزار 979 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 49 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 927 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 361 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین