• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں غریب، محنت کش طبقات کیلئے کچھ بھی نہیں، شہبازشریف


مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں  محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ۔

شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں بجٹ میں بنیادی، عوامی ریلیف کے شعبہ جات نظر انداز کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ۔

شہبازشریف نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی اور ترقی اخراجات کہاں ہیں جن سے روزگار ملے اور ملک میں ترقی ہو ؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ سال اور بھی سخت اور مشکل ہوگا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم کو ابھی سے خبردار کر رہا ہوں کہ حکومت منی بجٹ لائے گی ، قوم کو خبردار کر رہا ہوں کہ حکومت چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی۔

تازہ ترین