پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی عظیم اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اتوار کو جاری کیے گئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مشہور شوبز پرسنالٹی ماہرہ خان نے کہا کہ آپ تھیں تو ہم آج ہیں، آپکے شکر گزار ہیں کہ آپ نے راہیں بنائیں۔ آپکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے ابتدائی دور کی مشہور اداکارہ اور پاکستان کے صف اول کے ہیرو سنتوش کمار مرحوم کی اہلیہ صبیحہ خانم کا امریکا میں گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔