• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا کی دوسری لہر کا امکان نہیں، ماہرین

امریکا میں کورونا کی دوسری لہر کا امکان نہیں، ماہرین


وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفکیشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے یہ بات سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا مریضوں کی اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا تو اس پر ضرور توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کی درست حکمت عملی اختیار کر کے کورونا کی دوسری لہر کا امکان یکسر ختم کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فائوچی کورونا کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم کے سربراہ تھے مگر اپریل میں وائٹ ہائوس نے انہیں ان ذمہ داریوں سے علیحدہ کردیا تھا ۔

تازہ ترین