• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: پُرتشدد واقعات کے بعد 100 سے زائد افراد گرفتار

لندن: پُرتشدد واقعات کے بعد 100 سے زائد افراد گرفتار


لندن میں ہفتے کو ہونے والے پُرتشدد واقعات کے بعد ایک سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ونسٹن چرچل کے مجسمے کی ’حفاظت‘ کے لیے آنے والے پولیس اہلکاروں پر مظاہرین نے حملے کیے جس سے چھ پولیس افسران معمولی زخمی ہوئے۔

دائیں بازو کے مظاہرین نے پولیس پر کین، بوتلیں اور اسموک بم بھی پھینکے۔

دہشت گرد حملے میں ہلاک پولیس افسر کیتھ پالمر کی یادگار پر نازیبا حرکات کرنے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔

ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ نسل پرستوں کی ہماری سڑکوں پر کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس پر حملے کرنے والوں سے قانون پوری قوت کے ساتھ نمٹے گا۔

تازہ ترین