• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں دو ماہ بعد کورونا سے 100 سے زائد اموات ریکارڈ

ایران میں دو ماہ بعد کورونا سے 100 سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں


ایران میں دو ماہ بعد کورونا سے سو سے زائد اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق  ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 107 افراد ہلا ک ہوئے ہیں ۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 837 ہوگئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز میں کورونا کے 2 ہزار472 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 427 ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین