وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی ایم رہنماؤں کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم رہنما آئیں اور تمام متنازع مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں۔
پرویزخٹک نے کہا کہ ہم خیبرپختون خوا سے ہیں، اور ہمیں اجتماعی طور پر صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سابق فاٹا کی ترقی کے لیے سیاسی محاذ آرائی کے بجائے اجتماعی کام کریں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کی قیادت کو دعوت دی کہ ٹیبل پر آئیں، تحفظات بتائیں تاکہ مسائل حل کیے جائیں۔