• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال کا نیا نقشہ منظور، متنازع علاقے بھی شامل، عوام خوش

نیپال کا نیا نقشہ منظور، متنازع علاقے بھی شامل، عوام خوش


نیپالی پارلیمنٹ نے ملک کے نئے نقشے کی منظوری دیدی، جس میں وہ علاقے بھی نیپال میں شامل ہیں جن پر نیپال کا بھارت سے تنازع ہے۔

دوتہائی اکثریت سے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد کٹھمنڈو میں عوام نے خوشی میں شمعیں روشن کیں جبکہ بھارت نے نیا نقشہ مسترد کردیا ہے۔

اس سے پہلے بھارت نے اتراکھنڈ کو لیپولیکھ Lipulekh سے ملانے والی نئی سڑک کا افتتاح کیا تھا۔

80 کلومیٹر طویل سڑک ان علاقوں سے بھی گزرتی ہے جن پر نیپال کا دعویٰ ہے۔

نیپال کے سابق وزیر اعظم پراچندا کا کہنا ہے نیپال معاملے کو پیچیدہ بنانا نہیں چاہتا اور پرامن تصفیہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ متنازع مسائل پرامن طریقے سے حل ہوں۔

تازہ ترین