• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے بےبنیاد بیانات سختی سے مسترد کردیے

پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے بےبنیاد بیانات سختی سے مسترد کردیے


پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے بےبنیاد بیانات سختی سے مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان بھارتی وزیرِ دفاع کے بیانات کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان پاکستان مخالف جنون کی عکاسی کرتا ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی سرکار بندوق کی نوک پر 10 ماہ سے لاک ڈاؤن کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں۔

تازہ ترین