• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کو آج پھر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو آج پھر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34 سال پرانے کیس میں 93 دن سے پابند سلاسل ہیں۔

میر شکیل الرحمٰن نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس خریداری کو جواز بنا کر نیب نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا۔

انہوں نے تمام دستاویزات پیش کیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا، 12 مارچ کو نیب نے دوبارہ بلایا، میر شکیل الرحمٰن انکوائری کے لئے پیش ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق اراضی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بلا جواز ہے، کیونکہ نیب قانون کسی بزنس مین کی انکوائری لیول پر گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت اور دوسری بریت کے لئے دائرکی گئی۔

عدالت نے درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ مناسب وقت پر اسی عدالت سے دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں۔

میر شکیل الرحمٰن کو آج پھر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ایڈووکیٹ امجد پرویز اُن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف دلائل دیں گے۔

تازہ ترین