وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ٹیچنگ اسپتال خضدار میں پی سی آر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام سے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ٹیچنگ اسپتال خضدار میں کورنا وائرس پی سی آر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام پر اطمینان و مسرت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ خضدار میں لیبارٹری کا قیام اور ٹیسٹنگ کی سہولت کا آغاز ایک اہم پیش رفت ہے جس سے صوبے میں کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، خضدار اور دیگر قریبی اضلاع کے عوام کو کورنا وائرس ٹیسٹ کرانے کی سہولت میسر ہو گی۔