• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

 سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ


لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو لندن سے وطن واپس لانے کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لئے نیب لاہور نے سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تمام ریکارڈ نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا ہے۔

نیب حکام وزات داخلہ کے ذریعے سلمان شہباز کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کریں گے۔

اس بارے میں ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سلمان شہباز کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کریں گے۔

تازہ ترین