• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ، گرین لائن بس، گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم سمیت کئی منصوبوں کیلئے رقم مختص

وفاقی بجٹ، گرین لائن بس سمیت کئی منصوبوں کیلئے رقم مختص


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کراچی میں کئی نئے وفاقی ترقیاتی منصوبے شروع ہونگے۔ 

کراچی کے مختلف اضلاع میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی اور تعمیر نو کے نئے منصوبے شروع ہوں گے ۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں پانی اور نکاس آپ کے نظام کو بہتر کیا جائے گا ۔ 

گرین لائن بس میں مربوط انٹیلی جینس ٹرانسپورٹ سسٹم کے آلات کی تنصیب کا نئے منصوبہ کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ اس منصوبے کو آپریشنل کرنے کیلئے 7 ارب 95 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 

کراچی گرین لائن بس منصوبے کیلئے 3 ارب روپے مختص کردیئے گئے ہیں ۔ گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 2 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔منگھو پیر سے بنارس سڑک کی تعمیر نو کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہین ۔ 

نشتر اور منگھوپیر سڑک کی تعمیر نو کیلئے 35 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ کے ایم سی فائر فائٹنگ سسٹم کی بحالی کیلئے 38 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ 


ملیر لنک روڈ کے اوپر انٹر چینج کی تعمیر کے نئے منصوبے کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ اس منصوبے کیلئے 50 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے۔ ملیر بند کے اوپر سڑک کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ 40 لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ 

ضلع ایسٹ کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی تعمیر کیلئے 21 کروڑ 79 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ضلع کورنگی کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی بہتری کیلئے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 

ضلع سینٹرل کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی بحالی کیلئے 12 کروڑ 74 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ضلع سینٹرل کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی تعمیر کیلئے ایک ارب 32 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ 

ضلع ایسٹ کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی بحالی کیلئے 60 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ضلع کورنگی ملیر کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی بحالی کیلئے 14 کروڑ 51 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 

کے ایم ایس، ضلع ساوتھ اور ویسٹ کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی تعمیر کیلئے 98 کروڑ 66 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ 

ضلع ویسٹ کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سٹرکوں کی بحالی کیلئے 15 کروڑ 59 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ضلع ساوتھ میں مختلف سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کیلئے 9 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین