• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں نئے بجٹ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل‘ وزیر اعلی سندھ نے سرپلس فنڈز کورونا امداد اور سماجی تحفظ کی جانب منتقل کرنے اور سرکاری اخراجات میں 30 فیصد کمی کی ہدایت کردی ہے۔

صوبے کی معیشت کو کورونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے ایکشن پلان کا اعلان ہوگا، آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کوپیش کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ 17 جون کوبجٹ تجاویز کی منظوری دے گی،حکومت سندھ تنخواہوں اورپنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز کی منظوری دے گی۔تمام صوبائی محکموں نے اپنی بجٹ تجاویز جمع کرادی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سید مراد علی شاہ کی ہدایت کے تحت صوبائی محکموں کے اخراجات میں کمی اور بچت مہم کے تحت نئے مالی سال کا میزانیہ تیارکیا ہے ۔

بجٹ میں غیر ملکی دوروں پراٹھنے والے اخراجات میں بھی 30 فیصد کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کےمقابلے میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں نئی اسکیمزکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کےغیرترقیاتی بجٹ میں 15فیصد اضافہ کیا جائے گا اور نامکمل منصوبوں کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیاد پر فنڈز مختص کیے جائیں گے۔زرعی شعبے کےلیےسندھ کےبجٹ میں مراعاتی پیکج کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین