• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کی چال میں لڑکھڑاہٹ نے ماہرین کو چونکا دیا

امریکی صدر کی چال میں لڑکھڑاہٹ نے ماہرین کو چونکا دیا


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چال میں لڑکھڑاہٹ اور پانی کا گلاس پکڑنے کے انداز نے ماہرین اور لوگوں کو چونکا دیا جس پر ماہرین بول اُٹھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دماغ کا اسکین کروالینا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملٹری اکیڈمی میں گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔خطاب کے دوران جب انہیں پانی پینے کی ضرورت محسوس ہوئی تو پانی بھی انہوں نے سپ بھرنے کے انداز سے پیا، وہ اپنا گلاس ایک ہاتھ سے تھام نہ سکے اور دوسرے ہاتھ سے گلاس سنبھالنا پڑا۔

اسی تقریب میں آنے کے موقع پر سیڑھیاں اترتے ہوئے بھی ٹرمپ لڑکھڑاہٹ سے دوچار دکھائی دیے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ہاتھوں سے گلاس تھامنے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر بینڈے لی نے کہا کہ یہ ایک اعصابی علامت ہے اور انہيں دماغ کا اسکین کرواناچاہیے۔

تازہ ترین