• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ہاتھوں دھلائی، مودی نے اے پی سی بلالی

بھارت: چین کے ہاتھوں دھلائی، مودی نے اے پی سی بلالی


گلوان سرحد پر چینی فوج سے جھڑپ میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے کُل جماعتی کانفرنس طلب کر لی ہے۔

نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورچوئل کُل جماعتی کانفرنس 19 جون کو ہوگی۔

بیان میں بتایا گیا کہ اے پی سی میں بھارت اور چین کی سرحد کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا تھا کہ چینی فوجیوں کے ساتھ تازہ جھڑپ میں ان کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے صرف تین فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

بھارت گلوان واقعات کی مکمل تحقیقات کروائے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت گلوان واقعات کی مکمل تحقیقات کرائے اور واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ای اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیئم جے شنکر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ بھارت سرحدی خلاف ورزیاں بند کرے اور دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت چین کے علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور موجودہ صورتحال کو غلط رخ نہ دے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ نے سرحدی تنازعات پر بات چیت اور پُرامن حل کا کہا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین