سرینگر(جنگ نیوز)بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کردیا،مقبوضہ وادی کے جنوبی حصے میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لیکشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور اور ضلع شوپیاں کے علاقے بندپاوا کے امام صاحب میں محاصرے کی کارروائیکے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا،ذرائع کے مطابق اسلام آباد ضلع کے علاقے جنگلات منڈی کو بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیا اور یہاں بھی داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکےگھر گھر تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔دریں اثنا ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں جمعرات کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف))کے ایک اہلکار موتی رام نے دوران ڈیوٹی خود کشی کر لی ۔