• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کنفیڈریسی دور کے چاروں اسپیکرز کی پورٹریٹس ہٹادی گئیں

امریکی ایوان نمائندگان سے ان چاروں اسپیکرز کی پورٹریٹس ہٹادی گئی ہیں جنہوں نے کنفیڈریسی دور میں کام کیا تھا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ جمعہ کو امریکی عوام جون ٹینتھ منارہے ہیں، یہ آزادی کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن تھا جب مغربی حصے میں لوگوں نے اعلان نجات کیا۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ اس دن کو مناتے ہوئے ان چاروں اسپیکرز کی تصاویر کیپٹل ہل سے ہٹادی گئی ہیں جنہوں نے کنفیڈریسی دور میں کام کیا تھا۔

جون ٹینتھ ڈے امریکا میں غلامی کے خاتمے کی یاد کے طورپر منایا جاتا ہے، اس بار یہ دن ایسے موقع پر آیا ہے جب سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک کے بعد دوسری ریاست میں سیاہ فاموں کو قتل کیا گیا ہےاور ان واقعات کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

تازہ ترین