• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مثبت آنے پر نہ گھبرائیں ، آئسولیٹ ہوکر بھر پور خوراک لیں، توفیق عمر

‏سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ، انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نہ گھبرائیں، آئسولیٹ ہوں اور بھر پور خوراک کھائیں، ٹوٹکوں پر دھیان نہ دیں۔

‏ بائیں ہاتھ کے اوپنگ بیٹسمین توفیق عمر جو قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں، گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صحت مند زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں اب پہلے سے زیادہ صحت پر دھیان دے رہا ہوں، ریکوری کے بعد ہلکی پھلکی ٹریننگ کریں اور اچھی خوراک کھائیں ، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

‏توفیق عمر نے کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں کھلاڑی اور شائقین یقینا خوش ہوں گے، دورہ انگلینڈ سے نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین