• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجیوں کے لواحقین کا مودی سے انصاف کا مطالبہ

لداخ کی وادی گلوان میں چین سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے لواحقین نےاپنی حکومت سے فوجیوں کی لاشوں اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ۔

بھارتی حکومت نے وادی گلوان میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرنا شروع کر دیا ہے لیکن اب بھی ہلاک ہونے والے کئی فوجی لاپتہ ہیں۔

لواحقین کا کہناہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر جائے گا، بھارتی شہریوں نے مودی حکومت سے معاملے کا سفارتی اور اسٹریٹجک طریقے حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی گلوان میں 15 اور 16 جون کی شب چینی فوجیوں سے تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، تقریبا نصف صدی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کسی جھڑپ میں ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

تازہ ترین