• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء، عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کی فتح ہے، حامد خان

 وکلاء، عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کی فتح ہے، حامد خان


سینئر وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ جس طرح منیر اے ملک نے کیس کی پیروی کی ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ وکلا، عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کی فتح ہے، ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور وکیل متحد ہیں۔

اسلام آباد میں صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن اور دیگر وکلاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبے کے وکلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہیں، آج پاکستان کے لیے بڑا دن ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوا سارے پاکستان کی عدلیہ ایک ساتھ کھڑی ہے، اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں ہے، یہ وکلاء کے اتفاق کی فتح ہے۔

حامد خان نے کہا کہ وکلاء ہر مشکل وقت میں کھڑے ہوتے ہیں اور عدلیہ مکمل آزاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آر یو کا معاملہ ایک سائیڈ ایشو ہے، امید ہے تحریری فیصلے میں اس کے متعلق کچھ کہا جائے گا، جبکہ اے آر یو بنانا بے بنیاد ہے۔

حامد خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے میں صرف ایک جج نے مخالفت کی۔

تازہ ترین