• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں 98روز سے احتجاج

میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں 98روز سے احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں 98 روز سے احتجاج جاری ہے ، سینئر صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور، کوئٹہ، پشاور اور نواب شاہ میں جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔

لاہور کے ڈیوس روڈ پر گزشتہ کئی ہفتے سے ایڈیٹرانچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی کیمپ قائم ہے۔

سینئر صحافیوں کاکہناہےکہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

کوئٹہ کی جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں جنگ اور جیو نیوز سےمنسلک صحافیوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیب اب تک میرشکیل الرحمٰن کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرسکا، تمام تر دباؤ اورانتقامی کارروائیوں کےباوجودایڈیٹر انچیف جنگ جیو ثابت قدم ہیں۔

پشاور میں جنگ جیو کے دفاتر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمٰن کی عدم رہائی کےخلاف احتجاج کرتےہوئےفوری رہائی کامطالبہ کیا۔

نواب شاہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف تاجروں نے لیاقت آباد میں احتجاج کیا۔

تازہ ترین