ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجو داڑو میں48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں 43، اسلام آباد اور پشاور میں40 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں درجہ حرارت 37، گلگت میں 34، جموں میں 41، سری نگر میں29 اور لیہہ میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔