• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور میں ٹڈی دل کا حملہ، مختلف فصلوں کو نقصان

راجن پورمیں ٹڈی دل کاحملہ، مختلف فصلوں کو نقصان


راجن پور کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کرکے کپاس سمیت مختلف فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی 972 مشترکہ ٹیموں کا ٹڈی دل سے متاثرہ 42 اضلاع میں انسداد ٹڈی دل کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں ابھی تک 20 لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبے پرکنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

ٹڈی دل کے موثر تدارک کے لیے ضلع کیچ پر ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے فضائی اسپرے بھی کیا گیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ 8 علاقوں میں ابھی تک 8 کروڑ 11 لاکھ ایکٹر علاقے کا سروے کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں دو لاکھ 74 ہزار 289 ایکٹر رقبے پر سروے کیا گیا، سندھ میں ایک لاکھ 9 ہزار 717 ایکٹر علاقے کا سروے اور 7 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 860 ایکٹر رقبے پر آپریشن کیا گیا۔

لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے پی میں 2 لاکھ 1 ہزار 193 ایکڑ رقبے پر آپریشن اور 4 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1927 ایکڑ رقبے کا آپریشن کیا گیا۔

بلوچستان کے 3 لاکھ 9 ہزار 519 ایکڑ علاقے کا سروے اور 29 اضلاع میں انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔

تازہ ترین