• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر نیا وار

راہول گاندھی کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر نیا وار


بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کی چینی میڈیا میں تعریفوں پر سوال اٹھا دیا ہے۔

چین کے ہاتھوں متنازع علاقے لداخ میں رسوائی کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی تنقید کے نشتر جاری ہیں۔

ایسے میں انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں راہول گاندھی نے لکھا کہ چین نے بھارت کے فوجی مارے، زمین پر قبضہ کیا پھر چینی میڈیا اِس وقت مودی کی تعریف کیوں کررہا ہے؟

انہوں نے چینی میڈیا کی رپورٹ سے متعلق آرٹیکل سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔

چینی میڈیا میں ’بھارت کو خوب خبر ہے کہ چین سے جنگ نہیں لڑسکتا‘ کہ عنوان سے شائع آرٹیکل میں نریندر مودی کی چالاکیوں پر تبصرہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مودی لفظوں سے کھیل رہے ہیں۔

اس میں مزید لکھا گیا کہ بھارتی وزیراعظم کا مقصد اپنے عوام کو رام کرنے اور فوج کا مورال بڑھانے کے لیے ہے۔

اس سے قبل بھی راہول گاندھی چینی اور بھارتی افواج میں جھڑپوں اور کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

راہول گاندھی نے کہا تھا کہ نریندر مودی نے خود کو چین کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ کی سرحد پر چین اور بھارتی افواج کے درمیان جھڑپ میں تقریباً 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین