کراچی (اسد ابن حسن) ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف انوسٹی گیشن اینڈ انٹیلی جنس نے ایک مشترکہ کارروائی میں کراچی کے علاقے ملت آباد اورنگی ٹاؤن پر چھاپہ مار کر ڈیوٹی ادا کیے بغیر 114کارٹن سگریٹ (مجموعی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار) برآمد کرلیے۔ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ گودام کا مالک ڈیوٹی ادا کیے جانے کے کاغذات پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر 114 کارٹن ضبط کرلیے گئے جن کی مالیت 31 لاکھ روپے بنتی ہے اور اس پر 24 لاکھ روپے ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔