• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا عباسی شہید اسپتال کو حفاظتی سامان عطیہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  میئر کراچی وسیم اختر کی درخواست پر عباسی شہید اسپتال کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا۔

گورنر سندھ کی جانب سے عطیہ کئے گئے سامان میں 1ہزار حفاظتی لباس،3 ہزار ماسک، 10 کارٹن سینیٹائرز شامل ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ طبی عملے کو حفاظتی لباس کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، طبی و دیگر عملہ فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ وہ فرنٹ لائن  ورکرز کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا کیونکہ کورونا کےجلد جانے کے آثار نہیں ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں، کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے عوام میں آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ سینٹر کا افتتاح کیا تھا اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست کی تھی کہ عباسی شہید اسپتال کی کورونا سے نمٹنے کے تناظر میں مدد کریں۔

تازہ ترین