• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کا ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سرکاری ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 72سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے، سرکاری ملازمین کے صبر کاپیمانہ لبریز ہے، حکومت احساس کرے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور کورونا نے سرکاری ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی ہے، پندرہ سے بیس فیصد تنخواہوں میں اضافے سے 30 ارب کے لگ بھگ رقم خرچ ہوگی۔

شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کے ساتھ عام مزدوروں کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عام مزدور، فیکٹری اور مل ملازمین کی اجرت بڑھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس اور دیگر مراعات سے صنعت وفیکٹری کو مدد دے، سرکاری ملازمین اور مزدوروں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہوگا۔

صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ تنخواہیں نہ بڑھانے سے فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوگا۔

تازہ ترین