• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبوں کو وفاق نہیں پالتا، صوبے وفاق کو پالتے ہیں اور صوبوں کے پیسے پر وفاق پلتاہے، جبکہ کمزور صوبے کمزور وفاق کی علامت ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی بنیاد کو کھوکھلا نہ کریں، یہ اٹھارویں ترمیم کو تبدیل کرکے دیکھیں خیبر پختونخوا کےلوگ ان کو نہیں چھوڑیں گے، ان کو 18ویں ترمیم کا پتا ہی نہیں ہے، 18ویں ترمیم میں وزیراعظم، پارلیمنٹ کو اختیار ملا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایک صوبے کے بغض میں یہ کرنا چاہتے ہیں، ہم آئی جی بدلنا چاہیں تو کئی ماہ تک مشاورت ہوتی ہے، جبکہ پنجاب کا چیف سیکریٹری رات کو ڈیڑھ بجے تبدیل ہوجاتاہے، انہیں سندھ حکومت سے لڑنے والا آئی جی اور چیف سیکریٹری چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 4 سال میں کراچی پر 3، 4 سو ارب روپے خرچ کرنے جارہے ہیں، اسی مالی سال میں ریڈ لائن اور یلو لائن منصوبے شروع ہوجائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ اسد عمر کہتے تھے کہ اسٹیل مل ملازمین کےساتھ کھڑا ہوں گا، میں اب اسد عمر کو ڈھونڈ رہاہوں، اسٹیل مل کا بیڑہ غرق کرنے کا آغاز ن لیگ نے کیا، ہم انہیں اسٹیل مل ہڑپ کرنےنہیں دینگے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گرمی شدید ہے اور لوڈ شیڈنگ بڑھادی گئی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو وفاقی حکومت نے آرڈر دینے سے روک دیا ہے، فرنس آئل کی طلب 4 ہزار ٹن ہے، کےالیکٹرک کو نہیں مل رہا، جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مصیبت کی وجہ وفاقی حکومت ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ200 یونٹ والے بجلی کےبل معاف ہونے چاہیں اور مساجد، مدارس، مندر اور چرچ کے بجلی گیس کے بل معاف کیےجائیں۔

تازہ ترین