• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے پر اپوزیشن کی وزیراعظم پر تنقید

اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے پر اپوزیشن کی وزیراعظم پر تنقید


قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ایبٹ آباد واقعے میں ہلاک القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو مارا۔۔۔شہید کیا، ہمارے اتحادی نے ہمارے ملک میں کارروائی کی اور ہمیں ہی نہیں بتایا۔

وزیراعظم عمران خان کے ان الفاظ پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص ہماری سرزمین پر دہشتگردی لایا، وزیراعظم نے اُسے شہید کہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن اول و آخر دہشتگرد ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

تازہ ترین