• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگا واٹ بجلی دینے کو تیار


وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم کے الیکٹرک کا سسٹم مزید بجلی لینے کی سکت ہی نہیں رکھتا۔

اعلامیے میں وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتِ حال سے ظاہر ہے کہ کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کے لیے مناسب اقدامات اور سرمایہ کاری نہیں کی۔

ترجمان وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کراچی کے عوام کی بھلائی کے لیے کے الیکٹرک کو 1100 میگا واٹ اضافی بجلی کی منظوری دے چکی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا سسٹم یہ اضافی بجلی کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہی نہیں، کے الیکٹرک کا سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد 23-2022ء تک اضافی بجلی اٹھانے کے قابل ہو گا۔

ترجمان وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ملکی فرنس آئل میں سے 80 فیصد کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 30 ہزار ٹن فرنس آئل فوری طور کے الیکٹرک کو فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک میں بجلی کا شارٹ فال نہیں، ترجمان وزارت توانائی

ترجمان وزارتِ توانائی کا مزید کہنا ہےکہ بدقسمتی سے کے الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری نہیں کی اور اب مشکلات کا سامنا ہے۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان نے اعلامیے میں یہ بھی کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین