• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

راولپنڈی میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج


راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف 106ویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کو 106 دن بیت چکے لیکن انصاف کی تلاش جاری ہے۔

گرم موسم اور تپتی دھوپ بھی آزادی صحافت کے لیے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کے حوصلے پست نہ کر سکی۔

راولپنڈی میں موجود صحافتی تنظیموں نے پر جوش انداز میں احتجاجی کیمپ میں حصہ لیا۔

احتجاجی کیمپ میں موجود صحافیوں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے آزادی صحافت کے لیے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے نعرے بھی لگائے۔

تازہ ترین