• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی بڑی باتیں کرنا آسان ہے لیکن ان پر عمل کرنا بھی ضروری ہے، حرا مانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا تو بہت آسان ہے لیکن اُن باتوں پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

ٖفوٹو اور وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے لکھا کہ ’بڑی بڑی باتیں کرنا تو آسان ہیں لیکن اصل میں آپ اچھے انسان اُس وقت کہلاؤ گے کہ جب آپ اُن باتوں پر عمل بھی کروگے۔‘


حرا مانی نے لکھا کہ ’اور اگر آپ اُن معنی خیز باتوں اور نیک اعمال کو اپنی زندگی میں بھی لاگو کر رہے ہیں تو یقین کریں کہ آپ اللّہ کے خاص بندوں میں سے ایک ہیں اور آپ کے پاس اللّہ کی طرف سے دی گئی ایک ایسی دولت ہے جسے نہ پیسوں سے خریدا جاسکتا ہے اور نہ فروخت کیا جاسکتا ہے اور وہ دولت آپ کا اچھا اخلاق ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ یہ دولت اپنے اُن بندوں کو ہی دیتا ہے جن کا ایمان مضبوط ہوتا ہے تو آپ اپنا ایمان مضبوط رکھیں اور اللّہ سے اچھے دنوں کی دُعا کریں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’دوسروں کے لیے اپنا دل صاف رکھیں اور اپنی دعاؤں میں سب کو یاد رکھیں کیونکہ جب ہم اپنے علاوہ کسی دوسرے کے لیے دُعا کرتے ہیں تو ہمارے رب کو ہم پر مزید پیار آتا ہے۔‘

حرا مانی نے اپنی پوسٹ کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سب کو خوشیاں نصیب کرے اور ہم سب خوش رہیں۔‘

تازہ ترین