• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس گراؤنڈ کردیئے


ویتنام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے مشتبہ لائسنس کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد تمام پاکستانی پائلٹس گراؤنڈ کردیئے، یہ پاکستانی پائلٹس مقامی ایئرلائنز سے وابستہ تھے۔

ویتنام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کچھ پائلٹ ’’مشتبہ‘‘ لائسنس استعمال کر رہے ہیں۔

سی اے اے وی کے مطابق ویتنام کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 27 پاکستانی پائلٹوں کو لائسنس دیا تھا، جن میں سے 12 کام کررہے تھے جبکہ 15 کے معاہدے ختم ہو چکے تھے یا وہ کورونا کے باعث کام نہیں کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے انکشاف کیا تھا کہ ملک میں 264 کمرشل پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہیں، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے ایک 150 پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹوں کو طیارہ اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹ اس وقت تک طیارہ نہیں اڑا سکیں گے جب تک وہ اپنے لائسنس کی سی اے اے سے تصدیق نہیں کرا لیتے۔

تازہ ترین