• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم سی ملیر کا 2 ارب 92 کروڑ کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کا 2 ارب 92 کروڑ کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا جس میں12 لاکھ17 ہزار روپےکی بچت ظاہر کی گئی ہےترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 19 کروڑ مختص کئے گئے ہیں چیئرمین بلدیہ ملیر و کنوینر کونسل جان محمد بلوچ کی زیر صدارت کونسل بلدیہ ملیر کا38 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمشنر صفدر علی بھگیو اراکین کونسل اور محکمہ جاتی افسران شریک تھے،بلدیہ ملیر کراچی کے مالی سال 2020-2021 کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 2ارب92 کروڑ35 لاکھ66 ہزارروپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 2 ارب92 کروڑ23 لاکھ49ہزار روپے لگایا گیا ہے اس طرح یہ12 لاکھ17 ہزار روپے بچت کا ٹیکس فری بجٹ ہے، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 1 ارب19 کروڑ50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4ماہ سے کورونا کے پیش نظر لاک ڈائون کی صورتحال کی وجہ سے جہاں دفتری امور متاثر ہوئے ، وہیں ہماری آمدنی کے زرائع کا ایک بڑا ذریعہ بھینس کالونی اور ملیر مویشی مندی سے ٹھیکوں کی مد میں وصولیوں سمیت دیگر محصولات بھی تعطل کا شکار ہیں ، اس تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے آمد و اخراجات کے توازن کو قائم رکھنے کیلئے محکمہ مالیات بلدیہ عالیہ ملیرکی جانب سے آئندہ مالی سال 2020-21 کیلئے بجٹ پیش کیا گیا ہے،ہم نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے کونسل بلدیہ ملیر میں سیاسی ہم آہنگی کی فضاء قائم کی اور سیاسی و نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں اتفاق رائے سے فیصلے کئے ، یہ ہمارے لئے انتہائی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ آج ہم اپنا چوتھا عوام دوست بجٹ اراکین کونسل کے مکمل اتحاد اور اتفاق سے پیش کررہے ہیں ۔

تازہ ترین