• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان کھوکھر نے پی پی سی آسٹریا کی شکایات پر کارروائی شروع کردی

ویانا(نمائندہ جنگ )آل پاکستان پریس کلب آسٹریا رجسٹرڈ کے صدر محمد اکرم باجوہ نے احسان کھوکھر احمد ایڈووکیٹ ایڈوائزر کمشنر شکایت برائے اوورسیز پاکستانیز ادارہ وفاقی محتسب کو پاکستانی اوورسیز کو ریجن کارڈ اور اوورسیز جو زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں پر اپنی 2درخواستوں میں شکایات جو 23جون کو ارسال کی تھیں، کمشنر شکایات برائے اوورسیز نے منظور کرتے ہوئے نادرا اور اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ پہلی درخواست میں سمندر پار پاکستانیز کے (پی او سی)کارڈ پر پاکستان کا ایڈریس ختم کر دیا گیا ہے پہلے کارڈ پر دونوں ایڈریس ہوتے تھے اب صرف بیرون ملک کا ایڈریس لکھا جا رہا ہے مگر کارڈ کا استعمال پاکستان میں ہوتا ہے ،سے متعلق تھی۔نادرا کے پاس اوورسیز کے انگھوٹھے کے نشانات نہیں ہیں جس سے پاکستانیوں کو پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا، فون سم کارڈ لینا اور جائیداد کی خریدوفروخت میں مشکلات ہیں۔ دوسری درخواست میں پاکستانی اوورسیز پاکستان میں زرمبادلہ پاکستان بنک کے زریعے بھیجتے ہیں اور باہر کے ممالک کے نیشنلٹی ہولڈر ہیں، ان کے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں اور جب بھی کسی کی باہر کے ملک میں موت ہوجاتی ہے تو ہم اپنے پیاروں کی میت پاکستان بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں، حکومت پاکستان کو کسی بھی وقت کسی بھی صورت میں اوورسیز پاکستانیوں سے امداد کی اپیل کی جاتی ہے تو ہم اوورسیز سب سے آگے امدا کرتے ہیں۔ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ہم جو زرمبادلہ پاکستان میں رقوم کی صورت میں جائیداد خریدنے یا فروخت، کاروبار کرنے اور اپنی فیملی کو ماہانہ خرچ بھیجتے ہیں اس رقم کو رقوم کو بینک میں جمع کراتے اور نکالتے وقت کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ ہم بے خوف و خطر پاکستان کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔احسان کھوکھر احمد ایڈووکیٹ کمشنر شکایات برائے اوورسیز پاکستانیز ادارہ وفاقی محتسب نے دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔29 جون سماعت کو آگے بڑھاتے ہوئے وفاقی محتسب نے کارروائی شروع کر دی ہے اور نادرا کو ہدایت دی ہے کہ اپنی ویب سائٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کی مکمل تفصیلات دیں۔نادرا نے جواب میں کہا کہ ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کےانگوٹھوں کے نشانات پر کام شروع کر دیا ہے جلد ویب سائٹ تیار ہوجائے گی ،عدالت نے اگلی سماعت 28جولائی صبح گیارہ بجے دوبارہ مقرر کر دی اور نادرا سے مزید جوابات طلب کر لیے ۔درخوست کی منظوری کی نقول آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کو موصول ہوگئی ہیں جس پر آل پاکستان پریس کلب آسٹریا احسان کھوکھر احمد کا ان معاملات پرذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین