کراچی(نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370توڑنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ بھارت کے مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370کو توڑے جانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم مرکز کے اس اقدام کے خلاف متحد ہیں۔ یہ غیر آئینی اور غیرقانونی اقدام ہے۔