• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا رحمٰن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار

اسلام آباد پولیس کا رحمٰن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے امریکی خاتون سنتھیارچی کی درخواست پر رحمٰن ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس ر پورٹ میں کہا گیا کہ سنتھیا رچی کی جانب سے ان پر لگائے گئےالزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔امریکی خاتون سنتھیا رچی کی رحمن ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے جواب جمع کروادیا، پولیس پورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کی جانب سے رحمن ملک کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی کی درخواست مشکوک اور بظاہر بدنیتی پر مبنی ہے، ان کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی نہ درخواست میں اور نہ ہی پیشی کے دوران الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش کرسکیں، دھمکیوں کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے سنتھیا رچی نے کسی فون نمبر ،تاریخ اور نہ ہی دھمکی کا وقت بتایا ہے۔

تازہ ترین