امریکی ریاست ریاست کیلی فورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس کے میئر نے کورونا کیسز بڑھنے پر فلم تھیٹر کھولنے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔
لاس اینجلس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 772 ہو چکی ہے جبکہ یہاں 3 ہزار 326 افراد اس وباء کے باعث موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔
ریاست کیلی فورنیا کورونا کیسز کی تعداد کے حوالے سے دوسری امریکی ریاست ہے جہاں 2 لاکھ 22 ہزار 985 کورونا وائرس کے کیسز اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 5 ہزار 976 افراد اس وباء سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیو یارک میں اب تک 4 لاکھ 17 ہزار 328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث 31 ہزار 496 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 783 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 81 ہزار 811 ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
کورونا وائرس کے باعث آسکرز تقریب 8 ہفتوں تک ملتوی
میئر لاس اینجلس کی تمام شہریوں کیلئے مفت کورونا ٹیسٹ کی پیشکش
کورونا وائرس کےامریکا میں 14 لاکھ 35 ہزار 851 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 864 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 17 ہزار 177 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 12 ہزار 343 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 8 ہزار 228 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 36 ہزار 450 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 782 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 67 ہزار 665 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔