• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی قیمت میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 46 روپے 76 پیسے مہنگا، اوگرا نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 46روپے 76پیسے مہنگا ہوگیا، اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے ایل پی جی کے سلنڈر کی نئی قیمت جاری کردی، جس کے مطابق ایل پی جی کا گھر یلو سلنڈر 46 روپے 76 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

اسلام آباد میں جاری اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھر یلو سلنڈر کی قیمت 1345روپے7 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

جون میں ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت 1298 روپے 31 پیسے مقرر تھی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 3 روپے 96 پیسے مہنگی ہو گئی ہے۔ اب فی کلو ایل پی جی اضافے کے بعد 113روپے 98 پیسے کی ہوگی۔

تازہ ترین