• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے سندھ کے 7 ارب روپے کاٹ لیے: مکیش چاؤلہ


سندھ کے وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو تین سال میں وفاق نے سندھ کے 7 ارب روپے کاٹے ہیں۔

ایک بیان میں سندھ کے وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ وفاق کے لیے ٹیکس نہ جمع کرنے کا فیصلہ سندھ کابینہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے درخواست کرتے آ رہے ہیں لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

سندھ کے وزیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال وفاق کے ٹیکس میں کافی چیزوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال موٹر سائیکل پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس پر بڑی حیرانی ہوئی، یہ ود ہولڈ ٹیکس موٹر سائیکل پر اتنا بن رہا تھا جتنی اس کی قیمت بھی نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

رواں مالی سال میں ٹیکسز کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، مکیش چاؤلہ

سندھ کے وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل ود ہولڈنگ ٹیکس کا لیٹر سندھ کے سوا کسی صوبے کو نہیں ملا تھا۔

مکیش کمار چاؤلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے مشیرِ خزانہ اور ایف بی آر کو آگاہ کر دیا ہے کہ ٹیکس لینے کا اپنا انتظام کریں۔

تازہ ترین