• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت کے بہنوئی نے اقربا پروی کیخلاف ’نیپومیٹر‘ بنا لیا

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کے خود کشی کے اقدام کے بعد ان کے بہنوئی نے بھارتی انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف ’ نیپو میٹر‘ تیار کر لیا ہے ۔

بھارتی انڈسٹری کے متعدد معروف فنکار سوشانت سنگھ کی اچانک موت کی وجہ اقربا پروری کو ٹھہراتے ہوئے اس کے خلادف آواز اٹھا رہے ہیں ، اسی سلسلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک مخصوص طبقے کو مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اِن کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی دن بہ دن زور پکڑ رہا ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ ڈی این اے ‘ کے مطابق سوشانت سنگھ کے بہنوئی وشال کریتک کی جانب سے اقربا پروری کے خلاف اور اس کی نشاندہی کے لیے ’ نیپو میٹر ‘ کے نام سے ایک ریٹنگ سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپو میٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں بھارتی فلموں اور بھارتی ٹی وی شوز کی اقربا پروری سے متعلق درجہ بندی کی جائے گی اور یہ جانچا جائے گا کہ ریلیز کی جانے والی فلم میں کام کرنے والا عملہ اور کاسٹ با صلاحیت اداکاروں پر مشتمل ہے یا اُن کا تعلق کسی فلمی معروف خاندان سے ہے۔

سوشانت کے بہنوئی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’نیپو میٹر‘ اُن کے بھائی نے سوشانت سنگھ کی یاد میں بنایا ہے ۔

دوسری جانب سوشانت سنگھ کی خود کشی سے متعلق تا حال تحقیقات جاری ہیں ، ممبئی پولیس کے ذرائع کے بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو ممبئی پولیس نے سوشانت سنگھ خودکشی معاملے میں طلب کر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین