سندھ حکومت نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ تاہم سندھ میں دوسرے صوبوں سے بسوں کو آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
ایس او پیز کے تحت گاڑیوں میں مسافروں کو تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔
وزیر ٹرانسپو رٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر کوچ وین اور بسز میں ماسک سینیٹائیزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا اور تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔