• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، انٹرنیشنل چائلڈ پورنو گرافی گروہ کا ملزم گرفتار


انٹرنیشنل چائلڈ پورنو گرافی گروہ کے ساتھ کام کرنے والا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق ملزم ارسلان امریکا سے چلائے جانے والے بین الاقوامی چائلڈ پورنو گرافی گروہ کے سا تھ رابطے میں تھا، ملزم سے متعلق انٹرپول نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق عالمی گروہ کم عمر بچوں کی فحش ویڈیوز فروخت کرتا ہے، ملزم سے فحش ویڈیوز اور تصاویر کا 225 جی بی ڈیٹا ملا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرپول سے ملی معلومات کی روشنی میں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر پورنو گرافی کے ذریعے پیسے کمانے والی’’ انٹرنیشنل ڈارک ویب ‘‘ کے سرغنہ سہیل ایاز عرف علی کوگرفتار کیا گیا تھا، ملزم خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ سے بطورکنسلٹنٹ منسلک تھا۔

تازہ ترین